وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوسرے روز ترکیہ کی معروف ریلوے مینوفیکچرنگ کمپنی ٹراسا اور دفاعی و ہائی ٹیکنالوجی کمپنی اسیلسن کا دورہ کیا، جہاں پاکستان ریلوے کی جدیدکاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ریلوے نظام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ میں پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اہم پیش رفت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ مینوفیکچرنگ پر تعاون کا اتفاق

مزید خبریں
ترکیہ ۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوسرے روز ترکیہ کی معروف ریلوے مینوفیکچرنگ کمپنی ٹراسا اور دفاعی و ہائی ٹیکنالوجی کمپنی اسیلسن کا دورہ کیا، جہاں پاکستان ریلوے کی جدیدکاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ریلوے نظام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر نے اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ جدید ریلوے ٹیکنالوجی، مسافر کوچز، انجن، الیکٹرک اور ڈیزل ملٹی پل یونٹس (EMUs، DMUs)، فریٹ ویگنز، جدید پیداواری نظام، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور کوالٹی کنٹرول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ترک نائب وزیر ٹرانسپورٹ عثمان بویراز، ٹراسا کے ڈائریکٹر جنرل سلیم کوچبائے، ٹی سی ڈی ڈی تاشیماجیلک کے ڈائریکٹر جنرل اوفوک یالچن، ڈپٹی گورنر ساکاریا اور اسیلسن کے حکام نے پاکستانی وفد کو جدید ریلوے آپریشنز، سگنلنگ، مواصلاتی نظام، سائبر سکیورٹی اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز پر بریفنگ دی۔پاکستان ریلوے، ٹراسا اور اسیلسن کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر، مشترکہ مینوفیکچرنگ، رولنگ اسٹاک کی جدیدکاری، جدید سگنلنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، خودکار ٹرین کنٹرول، سائبر سکیورٹی اور ذہین ریلوے نظام میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ کیرج فیکٹری اسلام آباد اور پاکستان ریلوے کی ورکشاپس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور مقامی سطح پر ریلوے آلات کی تیاری کے امکانات پر بھی اتفاقِ رائے پایا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، جدید ٹریفک مینجمنٹ، فائبر آپٹک مواصلاتی نظام اور محفوظ ریلوے آپریشن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل-1، ایم ایل-3 اور اسلام آباد۔تہران۔استنبول (ITI) فریٹ کوریڈور کی کامیابی کے لیے جدید ریلوے ٹیکنالوجی ناگزیر ہے، جبکہ عالمی معیار کے سگنلنگ اور مواصلاتی نظام سے علاقائی روابط اور فریٹ آپریشنز مزید مستحکم ہوں گے۔







