فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی منفرد، وقت کی کسوٹی پر پرکھی ہوئی اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چین کی عوامی جمہوریہ کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی …
پاکستان اور چین کی دوستی بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

مزید خبریں
راولپنڈی۔1اگست (اے پی پی):فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی منفرد، وقت کی کسوٹی پر پرکھی ہوئی اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چین کی عوامی جمہوریہ کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 99ویں سالگرہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منائی گئی۔
چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے عہدیداران اور پاکستان کی سہ فوجی افواج کے سینئر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے،چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے معزز مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور پی ایل اے کو اس کی 99ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور بین الاقوامی امن و سلامتی میں پی ایل اے کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پاکستان اور چین کے تعلقات کی پائیدار مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی منفرد، وقت کی کسوٹی پر پرکھی ہوئی ہے اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے۔
انہوں نے اس بات کی دوبارہ تصدیق کی کہ پاک فوج اور پی ایل اے حقیقی شراکت دار ہیں، جو باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم سے جڑے ہوئے ہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے فیلڈ مارشل کا اس یادگاری تقریب کی میزبانی پر خلوصِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی اہم خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ تذویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے پائیدار عزم کا اعادہ کیا۔







