"وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔








