صدرِ آصف علی زرداری کا نوشکی میں فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

"صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔”

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،

صدرِمملکت نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے تباہ کرنے اور خودکش دہشت گرد سمیت سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،وطنِ عزیز کے دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔