"دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں آپشنل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔”
دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کا ٹرینیڈاڈ میں آپشنل پریکٹس سیشن

مزید خبریں
لاہور۔1اگست (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں آپشنل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
سیشن میں کپتان بابر اعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، عامر جمال، غازی غوری، اذان اویس اور اویس ظفر شریک ہوئے۔ کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں نیٹس پر بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں اور دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ کوچز نے بیٹرز کو مختلف حالات میں کھیلنے سے متعلق تکنیکی رہنمائی بھی فراہم کی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں شروع ہوگا، جہاں قومی ٹیم سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔








