"آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب و رسد کے درمیان 300 میگاواٹ کے شارٹ فال کے باعث عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔”
آئیسکو ریجن میں 300 میگاواٹ بجلی شارٹ فال، عارضی لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہے، ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب و رسد کے درمیان 300 میگاواٹ کے شارٹ فال کے باعث عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔
ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو )کے مطابق طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب نہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی طلب کے مطابق بجلی دستیاب ہوگی، بلا تعطل بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ عارضی لوڈ مینجمنٹ کے باعث صارفین سے معذرت خواہ ہے اور بجلی کی صورتحال معمول پر آتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔







