"پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 777 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیے ہیں۔ پنجاب بار کونسل کے مطابق کورونا وبا کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تقریباً 3,400 وکلاء کو لاء گیٹ ٹیسٹ کے بغیر وکالت کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔”
لاء گیٹ ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالے 777 وکلاء کے لائسنس معطل

مزید خبریں
لاہور۔1اگست (اے پی پی):پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 777 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے۔پنجاب بار کونسل کے مطابق کورونا وبا کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں تقریبا 3 ہزار 400 وکلاء کو لاء گیٹ ٹیسٹ کے بغیر وکالت کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔
بعد ازاں بار کونسل نے ان وکلاء کو 2022 سے 2023 کے دوران لاء گیٹ ٹیسٹ پاس کرنے کی ہدایت کی تھی۔بار کونسل کا کہنا ہے کہ 3 ہزار 400 وکلاء میں سے بڑی تعداد نے لاء گیٹ ٹیسٹ پاس کرکے اپنا رزلٹ کارڈ جمع کرا دیا، تاہم 777 وکلاء تاحال ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث ان کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں۔پنجاب بار کونسل کے مطابق معطل کیے جانے والے وکلا ء کا ریکارڈ تمام سیشن ججز اور متعلقہ بار ایسوسی ایشنز کو بھی ارسال کیا جا رہا ہے تاکہ اس فیصلے پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔







