"وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ٹیم نے کوئٹہ سیرینا ہوٹل کا دورہ کیا، جہاں ٹیکس تعمیل اور محصولات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔”
بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ٹیم کا سرینا ہوٹل کوئٹہ کادورہ،ٹیکس تعمیل اور محصولات کی صورتحال کا جائزہ لیا
کوئٹہ۔ 01 اگست (اے پی پی):وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی اار اے) کی ٹیم نے ہفتہ کو کوئٹہ سیرینا ہوٹل کا دورہ کیا، جہاں ٹیکس تعمیل اور محصولات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس ادائیگیوں میں رپورٹ ہونے والی کمی کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی آر اے کی ٹیم نے متعلقہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت بروقت ریٹرن فائلنگ، درست ٹیکس رپورٹنگ اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفافیت، ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد، ٹیکس دہندگان کی سہولت کاری اور منصفانہ ٹیکس نظام کے فروغ کے لیے ایسے جائزہ اور تعمیلی دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔








