بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ، آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کےحلقہ ایل اے۔27 مظفرآباد-1کوٹلہ میں پولنگ ملتوی

الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کےحلقہ ایل اے۔27 مظفرآباد-1کوٹلہ میں پولنگ ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث LA-27 میں پولنگ نہ ہو سکی، متعدد سڑکیں بند ہونے سے پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت نہ پہنچ سکا۔

مظفرآباد ۔2اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کےحلقہ ایل اے۔27 مظفرآباد-1کوٹلہ میں پولنگ ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث LA-27 میں پولنگ نہ ہو سکی، متعدد سڑکیں بند ہونے سے پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت نہ پہنچ سکا۔

حلقہ میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان آج (اتوار کو )سہ پیر دو بجے کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود بند سڑکیں مکمل بحال نہ ہو سکیں۔الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے زحمت پر معذرت کا اظہار کیا،دیگر تمام حلقوں میں پولنگ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔