چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں سٹیل پلانٹ میں سات ماہ قبل ہونے والے دھماکے میں مجموعی طور پر 62 افراد کو ذمہ دار ٹھہرایاگیا ہے، پلانٹ کے سات ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور چار کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق چین کےشمالی خود مختار علاقے انر منگولیا میں سٹیل پلانٹ میں جنوری میں ہونے والے دھماکے میں میں 10 افراد ہلاک اور 84 …
چین ، سٹیل پلانٹ میں سات ماہ قبل ہونے والے دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار
بیجنگ۔2اگست (اے پی پی):چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں سٹیل پلانٹ میں سات ماہ قبل ہونے والے دھماکے میں مجموعی طور پر 62 افراد کو ذمہ دار ٹھہرایاگیا ہے، پلانٹ کے سات ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور چار کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق چین کےشمالی خود مختار علاقے انر منگولیا میں سٹیل پلانٹ میں جنوری میں ہونے والے دھماکے میں میں 10 افراد ہلاک اور 84 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
علاقائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائوتو نامی شہر میں واقع بائو گانگ سٹیل پلانٹ میں دھماکا 18 جنوری کو سہ پہر تین بجکر ایک منٹ پر ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے پلانٹ کے ٹینک کی دیوار پھٹ گئی اور کیمیائی مادہ بہہ گیا ۔
حادثہ کی تحقیقات کے بعد پلانٹ کے سات ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ مزید چھ کو تحقیقات کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔حادثے میں ملوث چار کمپنیوں کو انتظامی جرمانے کیے گئے ہیں، جب کہ شہر اور ضلع کی سطح پر حکام اور اداروں کو اپنے اعلی حکام کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔








