ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےشہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی رہائش جاکر فاتحہ خوانی وتعزیت کی

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرنے مستونگ میں شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی رہائش پرجاکر ان کے صاحبزادے اوردیگرا ہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے شہید عبدالحکیم کاکڑ کو ان کی عدالتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کو …

کوئٹہ۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرنے مستونگ میں شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی رہائش پرجاکر ان کے صاحبزادے اوردیگرا ہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید عبدالحکیم کاکڑ کو ان کی عدالتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کچھ وقت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ گزارا۔ ڈپٹی چیئرمین سیٹ سیدال خان ناصر نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقامی ہوٹل کے مالک ہاشم نورزئی کی رہائش پر جاکر ان کے بیٹوں اوردیگر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔