پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے اپنی رہائش پر حلقۂ انتخاب سے آئے مختلف وفود اور عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی۔
عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان مسلسل رابطہ ہی بہتر حکمرانی و عوامی خدمت کی بنیاد ہے، حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ۔ 02 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے اپنی رہائش پر حلقۂ انتخاب سے آئے مختلف وفود اور عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا بروقت ازالہ اور حلقۂ انتخاب کی پائیدار ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان مسلسل اور براہِ راست رابطہ ہی بہتر حکمرانی اور مؤثر عوامی خدمت کی بنیاد ہے۔ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رابطہ کریں، ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔حاجی علی مدد جتک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں بلاوجہ التوا کا شکار نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی عمل کے تسلسل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔








