بی پی ایل میں (آج) اور (کل) آرام کا دن ہے ،کوئی میچ نہیں ہوگا

ڈھاکا۔ 29 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) جمعرات اور (کل) جمعہ کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ 2 دسمبر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں جمعرات اور جمعہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں 2 …

ڈھاکا۔ 29 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) جمعرات اور (کل) جمعہ کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ 2 دسمبر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں جمعرات اور جمعہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں 2 دسمبر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ میگا ایونٹ کا 35 واں میچ کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا، 36 واں میچ ڈھاکہ ڈائنا مٹس اور راجشاہی کنگز کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply