ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے ، امریکا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج (پیر )سے شروع ہوں گے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان ایران پر حملوں کی منسوخی کے بارے میں گزشتہ شب کیے گئے ان کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز بارے ایک معاہدہ موجود ہے اور ایران کے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے …

واشنگٹن۔3اگست (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج (پیر )سے شروع ہوں گے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان ایران پر حملوں کی منسوخی کے بارے میں گزشتہ شب کیے گئے ان کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز بارے ایک معاہدہ موجود ہے اور ایران کے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے بارے بھی معاہدہ حاصل کر لیا جائے گا۔

اپنے طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ظاہر ہے کہ وہ حملے کا نشانہ نہیں بننا چاہتے، وہ حملے کے حجم سے آگاہ تھے کیونکہ وہ اس کی تیاریاں دیکھ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہم ان سے بات کر رہے ہیں، یہ مذاکرات آج دوپہر (پیر کو)شروع ہوں گے۔