میانمار کی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پرندہ ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 16 منٹ پر ینگون ریجن کے ہماوبی ٹاؤن شپ کے نیاؤنگ ناپِن گاؤں کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک پرندہ طیارے کے انجن میں داخل ہو گیا، جس سے انجن میں آگ بھڑک …
میانمار، تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ نے آبادی سے دور لے جانے کے بعد ایجیکٹ کر لیا

مزید خبریں
ینگون۔3اگست (اے پی پی):میانمار کی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پرندہ ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 16 منٹ پر ینگون ریجن کے ہماوبی ٹاؤن شپ کے نیاؤنگ ناپِن گاؤں کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک پرندہ طیارے کے انجن میں داخل ہو گیا، جس سے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کے بعد بحفاظت ایجیکٹ کر لیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق حادثے کے مقام کے اطراف سکیورٹی فورسز ضروری حفاظتی اقدامات اور کارروائیاں کر رہی ہیں، جبکہ واقعے میں عملے کا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔








