وینزویلا اور ڈومینیکن ریپبلک نے دو سال قبل منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیےمنصوبے پر اتفاق کر لیا ہے۔شنہوا کے مطابق وینزویلا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ دونوں حکومتوں نے باہمی مذاکرات کے بعد مشترکہ اتفاقِ رائے سے تیار کیے جانے والے لائحہ عمل کے تحت سفارتی اور قونصلر تعلقات کو بتدریج معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وینزویلا اور ڈومینیکن ریپبلک کا سفارتی تعلقات بتدریج بحال کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
کراکس۔3اگست (اے پی پی):وینزویلا اور ڈومینیکن ریپبلک نے دو سال قبل منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیےمنصوبے پر اتفاق کر لیا ہے۔شنہوا کے مطابق وینزویلا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ دونوں حکومتوں نے باہمی مذاکرات کے بعد مشترکہ اتفاقِ رائے سے تیار کیے جانے والے لائحہ عمل کے تحت سفارتی اور قونصلر تعلقات کو بتدریج معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے شہریوں کے مفاد میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور وینزویلا اور ڈومینیکن ریپبلک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں حکومتوں نے اس عمل کو بات چیت، باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ جولائی 2024 میں وینزویلا نے صدارتی انتخابات کے معاملے پر ڈومینیکن ریپبلک پر اپنے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔








