ایچ ای سی کا سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ستمبر/اکتوبر 2026 کے تعلیمی سیشن کے لیے انڈرگریجویٹ سکالرشپ کا اعلان

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایس ایل آئی آئی ٹی) میں ستمبر/اکتوبر 2026 کے تعلیمی سیشن کے لیے ایک انڈرگریجویٹ سکالرشپ کا اعلان کرتے ہوئے اہل پاکستانی طلبہ سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ایچ ای سی کے مطابق یہ سکالرشپ سری لنکا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایس ایل آئی آئی ٹی) میں ستمبر/اکتوبر 2026 کے تعلیمی سیشن کے لیے ایک انڈرگریجویٹ سکالرشپ کا اعلان کرتے ہوئے اہل پاکستانی طلبہ سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ایچ ای سی کے مطابق یہ سکالرشپ سری لنکا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

خواہشمند امیدوار مقررہ طریقہ کار کے مطابق درخواست جمع کرا سکتے ہیں جبکہ اہلیت، درخواست دینے کے طریقہ کار اور دیگر شرائط و ضوابط کی تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ سکالرشپ کے علاوہ رہائش، کھانے، فضائی سفر، یومیہ اخراجات، طبی بیمہ، ویزا، ویزا کی تجدید اور دیگر ذاتی اخراجات طلبہ خود برداشت کریں گے۔ ایچ ای سی نے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل اہلیت کے معیار اور تمام ضروری معلومات کا بغور مطالعہ کریں اور مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواست مکمل کریں۔