"پاکستان کرکٹ بورڈ نے مائیکل سمتھ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔”
پی سی بی نے مائیکل سمتھ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

مزید خبریں
لاہور۔4اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے مائیکل سمتھ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق46 سالہ مائیکل سمتھ کو 2 سال کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ قومی ٹیم کی ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں سکواڈز کے ساتھ کام کریں گے۔مائیکل سمتھ فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 7 ہزار 29 رنز بنا چکے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں بھی سکور کیں، جبکہ وہ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن کے حامل ہیں۔مائیکل سمتھ اس سے قبل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تین مختلف فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں ۔ مائیکل سمتھ انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔








