وینزویلا میں زلزلوں سےاموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

"وینزویلا میں جون کے آخر میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز کے مطابق تازہ اعداد و شمار میں اب تک 6 ہزار 125 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔”

کراکس۔4اگست (اے پی پی):وینزویلا میں جون کےآخر میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں سے اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے بتایا کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق زلزلوں سے اب تک 6 ہزار 125 افراد کی مو ت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ غیر سرکاری اندازوں کے مطابق 17 ہزار سے 29 ہزار 500 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ جارج روڈریگیز نے بتایا کہ امدادی اور صفائی کی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ٹن ملبہ ہٹایا جا چکا ہے، جو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے مطابق مجموعی طور پر اندازاً 21 لاکھ ٹن ملبے کا تقریباً 16.5 فیصد بنتا ہے۔یاد رہے کہ 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور قومی ہنگامی صورتحال پیدا کر دی۔

مزید خبریں