وزیر برائے ہائر ایجوکشن خیبر پختونخوا و پرو چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی مینا خان آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آٹھویں سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا
ایبٹ آباد یونیورسٹی کے آٹھویں سینٹ کا اجلاس، 27۔2026 کے لئے بجٹ کی منظوری دی گئی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 4 اگست (اے پی پی):وزیر برائے ہائر ایجوکشن خیبر پختونخوا و پرو چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی مینا خان آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آٹھویں سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان، رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی و سینٹ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایبٹ آباد یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور 27۔2026 کے لئے بجٹ کی منظوری دی گئی اور حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کے شعبہ مائننگ منرل اینڈ میٹریل کو ملنے والے 23 کروڑ کے پراجیکٹس پر وزیر برائے ہائر ایجوکیشن و پرو چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی مینا خان آفریدی اور سینٹ ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کو مبارکباد دی۔
اس موقع پروزیر برائے ہائر ایجوکشن خیبر پختونخوانے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے خیبر پختونخوا کی معدنی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے اور سرٹیفائیڈ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وائس چانسلر کی سربراہی میں ایبٹ آباد یونیورسٹی کامیابی کے منازل طے کرے گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے وزیر تعلیم و پرو چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی اور تمام سینٹ ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو جدید دور کے عین مطابق تعلیمی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدمات کئےجا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہائر ایجوکیشن و خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے یونیورسٹی کی ترقی کےلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔








