ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور ڈی پی او فواد احمد نے شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور ڈی پی او فواد احمد نے شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے شرکاء کے لیے سبیلوں،میڈیکل،ریسکیو،میونسپل سروسز کےکیمپوں،

حافظ آباد۔ 04 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور ڈی پی او فواد احمد نے شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے شرکاء کے لیے سبیلوں،میڈیکل،ریسکیو،میونسپل سروسز کےکیمپوں،سکیورٹی،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو بھی انکے ساتھ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مین بازار سے نکالے جانے والے چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ،فوارہ چوک،جلالپور روڈ اور دیگر گزرگاہوں کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے فوارہ چو ک میں منعقدہ مجلس کے مقام پر ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122،محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اہلکار جلوس اور مجلس کے اختتام تک اپنی ڈیوٹی پر موجو د رہینگے۔چہلم کے جلوس اور مجالس کے موقع پر فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی لاپراواہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔