تھیلیسیمیاکا شکار بچوں کے علاج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر صحت پنجاب

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت بہاولپور میں صحت عامہ سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں تھیلیسیمیا یونٹ، برن یونٹ، چلڈرن ہسپتال، کارڈیک اور کڈنی سینٹر کی کارکردگی

لاہور۔4اگست (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت بہاولپور میں صحت عامہ سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں تھیلیسیمیا یونٹ، برن یونٹ، چلڈرن ہسپتال، کارڈیک اور کڈنی سینٹر کی کارکردگی، مسائل اور ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہاولپور تھیلیسیمیا یونٹ جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے تھیلیسیمیا یونٹ کے تمام باقی ماندہ ترقیاتی کام فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے علاج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تھیلیسیمیا یونٹ کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں۔ترقیاتی فنڈز شفاف انداز میں صرف منصوبے کی تکمیل پر خرچ کئے جائیں۔ صوبائی وزیر صحت نے جدید طبی آلات کی فراہمی اور معیاری علاج کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔