وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں جاوید آفریدی، ان کے اہل خانہ اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔









