آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہےتاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہےتاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے شمال مغربی علاقوں پر اثر انداز ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب،بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔

سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں 86 ملی میٹر، کاکول 71، میر کھانی 23، پشاور (ایئرپورٹ 12، سٹی 10)، کالام 07، دیر (لوئر 04)، بالاکوٹ، چراٹ، پٹن 02، دروش 01 پنجاب: فیصل آباد 77، اوکاڑہ 36، اٹک 26، قصور 12، بہاولنگر 07، چکوال 04، لاہور (ایئرپورٹ 04، سٹی 02)، اسلام آباد ایئرپورٹ 02، حافظ آباد، نارووال، ساہیوال 01 بلوچستان: ژوب 22 گلگت بلتستان: گوپس 07، گلگت 04، ہنزہ 01 کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ میں03 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 44، دادو، دالبندین 43، تربت، نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔