راولپنڈی ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک میں اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے انٹرنشپ پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹرز، ویٹرنری اسسٹنٹس اور آرٹیفیشل انسیمنیشن (اے آئی) ٹیکنیشنز کے لیے راولپنڈی ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک میں منگل کو ایک جامع اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نئے انٹرنیز کو محکمہ لائیو سٹاک کے انتظامی و فنی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختلف فلاحی و …

راولپنڈی۔4اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے انٹرنشپ پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹرز، ویٹرنری اسسٹنٹس اور آرٹیفیشل انسیمنیشن (اے آئی) ٹیکنیشنز کے لیے راولپنڈی ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک میں منگل کو ایک جامع اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نئے انٹرنیز کو محکمہ لائیو سٹاک کے انتظامی و فنی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختلف فلاحی و تکنیکی سکیموں سے آگاہ کرنا تھا۔

محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن کی میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر مادحہ طارق نے بتایا کہ اورینٹیشن سیشن کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر نوید سحر زیدی نے کی جبکہ محکمہ کے مختلف سینئر افسران نے شرکاء کو محکمانہ ڈھانچے، فرائض، پیشہ وارانہ ذمہ داریوں، مویشیوں کی صحت و نگہداشت، جدید ویٹرنری سروسز اور حکومت پنجاب کی جاری سکیموں کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیشن کا بنیادی مقصد نئے بھرتی ہونے والے عملے کو محکمانہ نظام سے روشناس کرانا، ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انہیں جدید طریقہ کار کے مطابق عوام کو مؤثر ویٹرنری خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اورینٹیشن پروگرام کے اختتام پر تمام انٹرنیز کو جدید سہولیات سے آراستہ پیٹ کلینک، ویکسین کولڈ چین سسٹم اور موبائل ٹریننگ سکول کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں جدید آلات، سہولیات اور عملی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی تاکہ وہ فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔