4 اگست یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے
پولیس کے شہداء نے امن، عوام کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، صوبائی وزیر میر سلیم احمدکھوسہ
کوئٹہ۔ 04 اگست (اے پی پی):4 اگست یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کے شہداء نے امن، عوام کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیاں قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس اور ان کے اہلِ خانہ کو قوم سلام پیش کرتی ہے، ہمارے بہادر پولیس جوانوں نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دے کر وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کا فریضہ انجام دیا۔
صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم اپنے بہادر شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔









