نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 5 اگست کو منعقد ہونے والے وزارتی اجلاس برائے یروشلم میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ فلسطینی عوام اور ان کے جائز حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک روزہ دورے پر روانہ
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 5 اگست کو منعقد ہونے والے وزارتی اجلاس برائے یروشلم میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ فلسطینی عوام اور ان کے جائز حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔
اس موقع پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔









