مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی کامیا‌بی کے لئے پرعزم ہے، عقیل ملک

وزیر مملکت وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی اکثریت حاصل کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے اور دوسرے مرحلے میں سادہ اکثریت سے کامیا‌ب ہو چکی ہے اور عوام کی حمایت سے تیسرے مرحلے …

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وزیر مملکت وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی اکثریت حاصل کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے اور دوسرے مرحلے میں سادہ اکثریت سے کامیا‌ب ہو چکی ہے اور عوام کی حمایت سے تیسرے مرحلے میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تحفظات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات مکمل شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوئے ہیں لہٰذا تمام فریقین کو نتائج قبول کرنے چاہئیں۔ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے نہ صرف گورننس میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی آسان ہوگی۔