ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربا نی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے اہدا ف کے 100فیصد حصول کے لیے تمام اسیٹیک ہولڈرز اپنا بھرپورفعال کردار ادا کریں
جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے اہداف کے 100فیصد حصول کے لیے تمام اسیٹیک ہولڈرز اپنا بھرپورفعال کردار ادا کریں، فواد ہاشم ربانی
ملتان۔ 04 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربا نی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے اہدا ف کے 100فیصد حصول کے لیے تمام اسیٹیک ہولڈرز اپنا بھرپورفعال کردار ادا کریں،پائیدار ترقی کے اہداف میں نوجوانوں کو بیروز گاری سے بچانے اور ملکی معیشیت میں مدد کے لیے ای کامرس اور جدید رحجانات کو اپنانے کےلیے عملی اقدامات کیے جائیں اور فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں نجی سماجی تنظیم پلڈاٹ اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اشتراک سے منعقدہ فو کس گروپ مباحثہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی۔
فو کس گروپ مباحثہ میں پائیدار ترقی کے اہداف بارے تفصیلی تبادلہ خیال اور بحث کی گئی۔مباحثہ میں سپیشل سیکرٹریز محکمہ صحت و آبادی ، محکمہ سکول ایجوکیشن، محکمہ زراعت جنوبی پنجاب سید شہباز حسین نقوی، محمد امین اویسی، سرفراز حسین مگسی ، ایڈیشنل سیکرٹریز محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن و محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجا ب ظہور حسین بھٹہ و رانا عظیم سمیت پلڈاٹ اور دیگر سماجی تنظیموں کے حکام بھی شریک ہوئے ۔سینئرپرو گرام منیجر پلڈاٹ فہیم خان اور سینئرڈیٹا اینڈ ریسرچ اینالسٹ پلڈاٹ ڈاکٹر امجد حسین سندھو کیجانب سے ملتان میں پائیدار ترقی کے اہداف بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ فوکس گروپ مباحثہ میں غربت و بھوک کے خاتمہ، اچھی صحت وصفائی، متوازن خوراک کی دستیابی، انفراسٹرکچر کی موجودگی و بحالی، شرح خواندگی، تعلیم بالغاں، متعدی امراض سے بچائو بارے بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن اور دیگر اہداف پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے صحت، تعلیم، انفر اسٹرکچر، صاف پانی تک رسائی اور دیگر اہداف کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےصاف پانی کی دستیابی کے حوالے سے تحقیقی ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے سماجی تنظیم پلڈاٹ کے تحقیقی کام کرنے پر متعلقہ حکام کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔









