لاہور قلندرز کا جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

لاہور۔4اگست (اے پی پی):لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ پوری فرنچائز اس غم کی گھڑی میں جاوید آفریدی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال کی خبر پر دلی رنج ہوا اور اس ناقابلِ تلافی نقصان پر پوری قلندرز فیملی تعزیت پیش کرتی ہے۔ بیان میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔