اوگرا کا بدھ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل بدھ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 4 روپے 7 پیسے اور 3 روپے 39 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل بدھ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 4 روپے 7 پیسے اور 3 روپے 39 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 3 روپے 39 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔