میکسیکو اور امریکا کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان رواں سال اکتوبر میں ایک دوستانہ میچ کھیلا جائے گا۔
میکسیکو اور امریکا کے درمیان اکتوبر میں دوستانہ فٹ بال میچ طے پا گیا

مزید خبریں
میکسیکو سٹی ۔5اگست (اے پی پی):
شنہوا کے مطابق میکسیکن فٹ بال فیڈریشن (ایف ایم ایف)کے مطابق دونوں ٹیمیں آئندہ فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے دوران مدمقابل ہوں گی۔فیڈریشن کے بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ ہفتہ 3 اکتوبر کو گلینڈیل، ایریزونا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ فیفا ونڈو کے دوران میکسیکو کی ٹیم دیگر دوستانہ میچز میں کولمبیا، پیرو اور چلی کا بھی سامنا کرے گی۔یہ تمام مقابلے میکسیکو کے نئے منیجر رافیل مارکیز کی زیرِ نگرانی کھیلے جائیں گے، جنہوں نے ورلڈ کپ کے بعد جولائی میں خاویئر ایگوائر کی جگہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا ہے۔








