پانچ اگست 2019 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،فیصل ایوب کھوکھر

وزیر کھیل و امور نوجواناں پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نےکہا ہے کہ 5 اگست 2019 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔

لاہور۔5اگست (اے پی پی):وزیر کھیل و امور نوجواناں پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نےکہا ہے کہ 5 اگست 2019 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو طاقت اور جبر کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا اور بھارتی مظالم ان کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہے گا۔