مودی حکومت کا 5 اگست کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ 5 اگست، یومِ استحصال کشمیر، کشمیریوں پر مسلط مظالم کی یاد دہانی ہے اور مودی حکومت کا 5 اگست کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے

لاہور۔5اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ 5 اگست، یومِ استحصال کشمیر، کشمیریوں پر مسلط مظالم کی یاد دہانی ہے اور مودی حکومت کا 5 اگست کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے خون کا نذرانہ دے کر کشمیریوں سے یکجہتی نبھائی ہے اور پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ دلیرانہ انداز میں لڑا ہے۔ ڈی جی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کبھی جدا نہیں کیا جا سکتا،پاکستان ہر محاذ اور ہر وقت کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا اقدام اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ڈی جی سیف انور جپہ نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان شہیدوں کو جنہوں نے آزادی کے لیے جان کا نذرانہ دیا۔