وفاقی وزیر ریلوے کا دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے رواں سال مزید ٹرینیں بحال کرے گا اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے رواں سال مزید ٹرینیں بحال کرے گا اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ بدھ کو وزارت ریلوے سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین 20 اگست سے بحال کر دی جائے گی جبکہ ملتان سے براستہ جھنگ، سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس 21 اگست سے دوبارہ چلائی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ٹرینیں کورونا وبا کے باعث بند کر دی گئی تھیں، مسافروں کے پرزور اصرار اور پاکستان ریلوے کے مفاد میں دونوں ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ رواں سال مزید ٹرینیں بھی بحال کی جائیں گی جبکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔