لینڈ سلائیڈنگ و بارشوں سے متاثرہ اين45 اور شاہراہِ ریشم سمیت اہم شاہرائیں ٹریفک کے لیے بحال کردیں ، این ایچ اے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کی ٹیموں نے لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کرتے ہوئے این-45 اور شاہراہِ ریشم سمیت ملک کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کی ٹیموں نے لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کرتے ہوئے این-45 اور شاہراہِ ریشم سمیت ملک کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق ادارے کا عملہ اور بھاری مشینری سڑکوں کی بحالی کے لیے مسلسل مصروفِ عمل ہے۔ اس وقت صرف چترال-بونی-مستوج روڈ عارضی طور پر بند ہے جسے آج شام تک ہلکی ٹریفک کے لیے ہر صورت بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مسافروں اور سیاحوں سے اپیل کی کہ برسات کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔