قصور ،پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، ملک محمد احمد خاں

ڈی پی ایس قصور میں یومِ شہداء پولیس اور یومِ استحصالِ کشمیر قومی جذبے سے منایا گیا۔ڈی پی ایس سکول میں یومِ شہداء پولیس، یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔

قصور۔ 05 اگست (اے پی پی):ڈی پی ایس قصور میں یومِ شہداء پولیس اور یومِ استحصالِ کشمیر قومی جذبے سے منایا گیا۔ڈی پی ایس سکول میں یومِ شہداء پولیس، یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خان، ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ،اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ایڈووکیٹ، ملک احمد سعیدخاں، چوہدری احسن رضا خان، چوہدری محمد الیاس خان اور حاجن صفیہ سعید، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا، ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان سمیت اعلیٰ ضلعی افسران نےشرکت کی۔قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر پر کشمیری عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔ 5 اگست بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور کشمیریوں پر مظالم کی یاد دلاتا ہے۔ ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ شہداء پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات جاری ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن اور استحکام قائم ہے، نوجوان نسل کو قومی تاریخ اور شہداء کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے، ٹیبلو اور تقاریر پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر ڈی پی ایس قصور میں جدید کیمبرج بلاک کا افتتاح ملک محمد احمد خاں،رانا محمد اقبال خاں اور ملک رشید احمد خاں نے کیا۔ قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ کیمبرج بلاک طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق جدید تعلیمی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ جدید تعلیمی انفراسٹرکچر نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ تعلیم، کردار سازی اور تحقیق ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

مزید خبریں