سی سی ڈی پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فیصل آباد ریجن میں سنگین جرائم میں 51 فیصد تک کمی واقع ہوئی جبکہ سی سی ڈی کے 61 آفیسر و جوان زخمی ہوئے۔ سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) فیصل آباد ریجن نے گزشتہ ایک سال ماہ جون 2026ء تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
گزشتہ سال فیصل آباد ریجن میں سنگین جرائم میں 51 فیصد کم ہوئی، سی سی ڈی پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ
فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):سی سی ڈی پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فیصل آباد ریجن میں سنگین جرائم میں 51 فیصد تک کمی واقع ہوئی جبکہ سی سی ڈی کے 61 آفیسر و جوان زخمی ہوئے۔ سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) فیصل آباد ریجن نے گزشتہ ایک سال ماہ جون 2026ء تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیصل آباد ریجن میں سنگین جرائم میں 51 فیصد تک واضح کمی واقع ہوئی ہے۔فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع میں قتل، ڈکیتی، راہزنی، موٹر سائیکل و گاڑی چوری سمیت دیگر جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔گزشتہ ایک سال کے دوران فیصل آباد ریجن میں قتل کے مقدمات میں83 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ڈکیتی کے واقعات میں78 فیصد اور رابری کے مقدمات میں58 فیصد تک کمی آئی ہے فیصل آباد ریجن میں اس سال ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں 32 فیصد تک کمی ہوئی۔ڈکیتی کے دوران زخمی کرنے کی وارداتوں میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈکیتی کے دوران ریپ کے مقدمات میں 37 فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔موٹر سائیکل چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مختلف وہیکل سنیچنگ کی وارداتوں میں 51 فیصد اور وہیکل چوری کی وارداتوں میں 71 فیصد کمی ہوئی ۔کار چھننے کی وارداتوں میں 40 فیصد اور نقب زنی میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایک سال کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں سی سی ڈی کے 61 آفیسر و جوان زخمی ہوئے۔ریجنل آفیسر سی سی ڈی نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال جرائم کی شرح میں واضح کمی سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سی سی ڈی کے افسران اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پنجاب کو جرم سے پاک صوبہ بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ عوام کے تعاون سے سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔









