کشمیرصرف ایک خطہ نہیں پاکستان کی شہ رگ ہے،جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کشمیر صرف ایک خطہ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے

کوئٹہ۔ 05 اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کشمیر صرف ایک خطہ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد کے لیے پاکستان نے ہمیشہ ہر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی محاذ پر بھرپور آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہے گا۔

بدھ کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بھارت کے مظالم کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ ان کے جذبۂ آزادی کو مزید مضبوط اور توانا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں، میرا قبیلہ اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑی رہے گی، ان کی آواز ہماری آواز ہے، ان کے خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ہماری حمایت غیر متزلزل رہے گی۔

 

مزید خبریں