عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان جاری رہا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 92 سینٹ یا تقریباً 1.2 فیصد کمی کےساتھ 78.44 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

سنگاپور۔5اگست (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان جاری رہا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 92 سینٹ یا تقریباً 1.2 فیصد کمی کےساتھ 78.44 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ رواں ہفتے کے دوران اب تک برینٹ کی قیمت میں 12 فیصد سے زیادہ کمی آچکی ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.07 ڈالر یا 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ رواں ہفتے کے دوران اس کی قیمت بھی 11 فیصد سے زیادہ کم ہوچکی ہے۔

 

مزید خبریں