حکومت ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے قائم رہے گی،وزیراعظم جزائر سولومن

وسطی اور جنوبی بحرالکاہل پر مشتمل خطے اوشیانا میں واقع ملک جزائر سولومن کے وزیراعظم میتھیو ویل نے ایک بار پھر اس بات کی توثیق کی ہے کہ ان کی حکومت ’’ایک چین کے اصول‘‘ پر مضبوطی سے قائم رہے گی اور یہی اصول چین کے ساتھ سولومن جزائر کے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔

ہونیارا۔6اگست (اے پی پی):وسطی اور جنوبی بحرالکاہل پر مشتمل خطے اوشیانا میں واقع ملک جزائر سولومن کے وزیراعظم میتھیو ویل نے ایک بار پھر اس بات کی توثیق کی ہے کہ ان کی حکومت ’’ایک چین کے اصول‘‘ پر مضبوطی سے قائم رہے گی اور یہی اصول چین کے ساتھ سولومن جزائر کے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔

شنہوا کے مطابق انوہں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ہماری ترقی کے لیے اہم ہیں۔ ہماری حکومت ایک چین کے اصول سے اپنی مسلسل وابستگی کا اعادہ کرتی ہے جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔ سولومن جزائر کے وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مستقل مزاجی، باہمی احترام اور سولومن جزائر کے عوام کو عملی فوائد پہنچانے کے اصولوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولومن جزائر بین الاقوامی تعلقات میں اپنے اصولی اور مستقل موقف کو برقرار رکھتے ہوئے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعمیری انداز میں تعاون جاری رکھے گا۔

مزید خبریں