چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے گاندھی روپ سنگھ فیڈر پر اے بی سی کیبل کی کامیاب تنصیب، بجلی چوری کے تدارک اور لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے پر اسسٹنٹ منیجر (آپریشنز) اسامہ امیر خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
نمایاں خدمات کا اعتراف، اسامہ امیر خان کو لیسکو کا تعریفی سرٹیفکیٹ جاری

مزید خبریں
لاہور۔6اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے گاندھی روپ سنگھ فیڈر پر اے بی سی کیبل کی کامیاب تنصیب، بجلی چوری کے تدارک اور لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے پر اسسٹنٹ منیجر (آپریشنز) اسامہ امیر خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق کنگن پور (ویسٹ) سب ڈویژن میں اے بی سی کیبل کی تنصیب سے متعلقہ فیڈر کے لائن لاسز میں 7.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ بجلی کی فراہمی کے نظام کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ اس موقع پر اسامہ امیر خان نے اس اعزاز کو اپنی ٹیم کی مشترکہ کاوش قرار دیتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور انور وٹو اور ایکسین چونیاں طارق بشیر کی رہنمائی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اسامہ امیر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو آئندہ بھی تعریفی سرٹیفکیٹس اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔اس موقع پر جی ایم ٹیکنیکل رائے محمد اصغر، سی ایس ڈی عباس علی، آپریشن ڈائریکٹر عمران محمود اور ڈی جی ایڈمن ہما چیمہ نے شرکت کی۔








