بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

"بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔”

پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ترجمان بنوں پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی شناخت نور عالم خان کے نام سے ہوئی ہے ،جو سپیشل برانچ میں بحیثیت سپاہی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں معصوم آباد کے قریب بنوں میرانشاہ روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ واردات کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔