فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءکے ڈراز کا اعلان (آج) ہو گا

ماسکو۔ 30نومبر (اے پی پی) آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (آج) جمعہ کو ماسکو میں کیا جائے گا، میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا، جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جرمنی نے 2014ءمیں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق …

ماسکو۔ 30نومبر (اے پی پی) آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (آج) جمعہ کو ماسکو میں کیا جائے گا، میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا، جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جرمنی نے 2014ءمیں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوئی تھی، میزبان ہونے کی حیثیت سے روس نے براہ راست ایونٹ میں شرکت کا ٹکٹ پایا تھا، اس کے بعد برازیل نے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کر کے پہلی ٹیم کا اعزاز پایا تھا جبکہ پیرو 32ویں اور آخری ٹیم تھی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کو آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ میں چار، چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔

Leave a Reply