وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پرغم کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پررنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پررنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی بہادری، جرات اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ وزیر اعظم نے ہنگو آپریشن میں 7 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع اور امن و سلامتی کے لیے ہماری بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔