برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں بگولے کے ساتھ آنے والے شدید طوفان کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 5 افراد زخمی جبکہ 2 ہزار 300 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
برازیل میں طوفان، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

مزید خبریں
برازیلیا۔8اگست (اے پی پی):برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں بگولے کے ساتھ آنے والے شدید طوفان کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 5 افراد زخمی جبکہ 2 ہزار 300 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق ریاستی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہلاکت مونٹی نیگرو میونسپلٹی میں ہوئی، جہاں ایک شخص درخت گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔طوفان سے ریاست کے114 میونسپل علاقوں میں گھروں، سرکاری عمارتوں، اسکولوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا۔ بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر گئی۔برازیل کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی نے ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں کے مختلف حصوں کے لیے زرد، نارنجی اور سرخ موسمی انتباہات جاری کیے ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق سانتا کاتارینا، پرانا، ساؤ پالو اور ریو ڈی جنیرو سمیت دیگر ریاستوں میں بھی تیز ہواؤں کا امکان ہے۔








