اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے زیر اہتمام 36 ویں قومی مینز اور پہلی ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ 15 سے 20 جنوری تک واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں کھیلی جائے گی۔ جمعرات کو پی بی ایف کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 6 روزہ چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس کے علاوہ …
چھتیسو یں قومی مینز اور پہلی ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ 15 جنوری سے شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے زیر اہتمام 36 ویں قومی مینز اور پہلی ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ 15 سے 20 جنوری تک واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں کھیلی جائے گی۔ جمعرات کو پی بی ایف کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 6 روزہ چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس کے علاوہ بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آرمی، نیوی، پی اے ایف، ریلویز، کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی الیکٹرک، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگست بلتستان کے باکسرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین باکسرز بھی رنگ میں نظر آئیں گی جس سے ملک میں اس کھیل کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ مینز ایونٹ میں 49، 52، 56، 60، 64، 69، 75، 81، 91 اور 91 پلس جبکہ ویمنز ایونٹ میں 48 سے 51، 57 سے 60، 69 سے 75 کلو گرام کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ویمنز ایونٹ میں صرف صوبائی ایسوسی ایشنز بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کرنے کی اہل ہوں گی۔








