وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید نے جان کا نذرانہ پیش کرکے دفاعِ وطن کی تاریخ میں لازوال باب رقم کیا
شزہ فاطمہ خواجہ کا میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید نے جان کا نذرانہ پیش کرکے دفاعِ وطن کی تاریخ میں لازوال باب رقم کیا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے جبکہ شہداء کی عظیم قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے روشن مثال اور مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم سپوت آزادی،خودمختاری اور قومی سلامتی کے مضبوط محافظ ہیں۔ میجر طفیل محمد شہید کی جرات و بہادری پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے غیرمتزلزل وابستگی کی علامت ہے۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔








