وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنگو میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں
وزیراعلی بلوچستان کا ہنگو میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 08 اگست (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنگو میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جائے پناہ نہیں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کی منزل حاصل کی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور امن دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کیپٹن حمزہ اکرم سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








