گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی رہائش گاہ گئے۔

پشاور۔ 08 اگست (اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی رہائش گاہ گئے۔ گورنر فیصل کنڈی نے جاوید آفریدی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ گورنر نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر آفریدی قوم کے سرکردہ اکابرین بھی موجود تھے۔

مزید خبریں